سانگلہ ہل و گردونواح میں عطائیت کا راج

جمعہ 22 اکتوبر 2021 14:36

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) سانگلہ ہل و گردونواح میں عطائیت کا راج،عطائی ڈاکٹر لوگوں میں ایڈز،ٹی بی،ہیپاٹائٹس بی سی اور مختلف جان لیوا مہلک بیماریاں بانٹنے لگے نیم حکیم مردانہ قوت بڑھانے کیلئے گردے فیل کرنے لگے۔ڈی ڈی ایچ او سانگلہ ہل حکام بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے لگا شہریوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے سانگلہ ہل و گردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نیم حکیموں نے جگہ جگہ کلینک دواخانے بنا کر سادہ لوح لوگوں کو جہاں پر ٹی بی، ہیپاٹائٹس ،ایڈز جیسی مختلف جان لیوا بیماریاں بانٹ رہے ہیں نیم حکیم جو مردانہ قوت بڑھانے کیلئے مختلف دوائیوں کی اشتہار بازی کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف راغب کر کے دوکانداری چمکاتے ہیں زہریلے کشتے کھلا کر گردے فیل کر رہے ہیں لمحہ فکریہ بات یہ ہے کہ علاقہ بھر میں اتنا کچھ ہونے کے باوجود ڈپٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سانگلہ ہل مبینہ طور پر مال اکٹھا کرنے میں مصروف ہے اور مکروہ و گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان موت کے سوداگروں کو کھلی آزادی دے رکھی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت اعلیٰ حکامسے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں