سانگلہ ہل تھانہ سٹی کی ناک تلے ڈکیتی کی واردات۔3مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر گودام میں تاجر کو یر غمال بنا کر 2لاکھ روپیہ نقدی5عدد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے

پیر 22 نومبر 2021 13:47

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) سانگلہ ہل تھانہ سٹی کی ناک تلے ڈکیتی کی واردات۔3مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر گودام میں تاجر کو یر غمال بنا کر 2لاکھ روپیہ نقدی5عدد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں تھانہ سٹی پولیس کیلئے چیلنج بن گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے قریب3 مسلح ڈاکو تاجر ملک محمد اسلم کی گولی ٹافی کے گودام میں داخل ہوگئے اورگن پوائنٹ پر تاجر اور ملازمین کو یر غمال بنا لیا گودام میں موجود2لاکھ سے زائد نقدی اور 5عدد موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تھانہ سٹی حدود میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا چند دنوں میں ہونے والی درجنوں وارداتیں تھانہ سٹی پولیس کیلئے چیلنج بن گئیں دوسری طرف ملزمان کی سی سی ٹو وی فوٹیج بھی سامنے آنے کے باوجود ملزمان قانون کی گرفت سے باہر جو پولیس کیلئے سوالیہ نشان بن گئے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں