ْتحریک لبیک پاکستان کا منشور تحفظ ختم نبوت اور نظام مصطفی کا قیام ہے ‘قاری عاصم ندیم چشتی

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) تحریک لبیک پاکستان کا منشور تحفظ ختم نبوت اور نظام مصطفی کا قیام ہے ۔قاری عاصم ندیم چشتی۔

(جاری ہے)

سانگلہ ہل کے نامور سوشل میڈیا پروگرام ٹاکرا میں گزشتہ شب میزبان بلال مبشر کاہلوں کے سخت سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق امیر ٹی ایل پی تحصیل سانگلہ ہل علامہ مولانا پیر عاصم ندیم چشتی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان صرف سیاسی جماعت ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک مذہبی جماعت بھی ہے جو کہ سیاست میں نظام مصطفی? کو پاکستان میں لانے اور ختم نبوت پر پہرہ دینے کے لیے حضور باباجی خادم حسین رضوی ? نے شروع کی تھی تاکہ ہر پلیٹ فارم پر دین اسلام کی بقا اور اس کے تحفظ کے لیے خدمات فراہم کی جاسکیں مزید اینکر بلال مبشر کاہلوں کے سوال الیکشن ہارنے پر آپ نے کہا کہ ہم نئی جماعت ہوتے ہوئے حلقے میں بہت زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے جس کا سہرہ تمام کارکنوں کو جاتاہیانہوں نے یہ بھی کہا کہ باباجی کے عزم وسوچ کی بدولت ہی نوجوانوں میں عشق رسول? بیدارہواہے اور بابا جی اپنی حیاتی میں ہمارے شہر سانگلہ ہل 8 مرتبہ تشریف لاچکے ہیں اور آپ کے اندر عشق رسول ? اور علامہ محمد اقبال ? سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، آپ کے وصال نے امت مسلمہ کو یہ واضح پیغام دیاکہ بقا صرف اور صرف عشق رسول ? میں فنا ہونے میں ہی ہے اس کے علاوہ کوئی بھی کامیابی کا ذریعہ نہیں ہے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک ضرور اس بار الیکشن لڑے گی اور ان شائ اللہ جیتے گی اور استعفی دینے کی وجہ پر بتایا کہ انہوں نے ذاتی مصروفیت کی وجہ سے تحریک سے استعفی دیا تھا کہ وہ کسی اور شخص کو امیر بناکر کام جاری رکھیں جبکہ ان کی آج بھی تحریک سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،آپ نے کہا کہ میرے بارے میں یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کہ میں نے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے میں آج بھی تحریک کا کارکن ہوں اور اسی جرم کے پداش میں چند ہفتے پہلے میرے بڑے صاحبزادے کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر ہمیں بالکل بھی پریشانی نہیں ہوئی کیونکہ یہ سب صعوبتیں تو ایمان کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکرتی ہیں الیکشن کے دوران مساجد کے امام صاحبان کی کمپئین کرنے کی وجہ سے نکالے جانے کے جواب میں آپ نے کہا کہ یہ قربانی توہمیں دنیا کے مقابلے میں دینا پڑے گی اور یہ سب معاملات تو شروع دن سے ہی چلتے آرہے ہیں اور ان شائ اللہ حق کی جیت ہوگی اور باطل ہار جائے گا دین تخت پرآئے گا۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں