ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2020 کے سالانہ انتخابات میں طارق احمد شاہ صدر منتخب ہو گئے

ہفتہ 11 جنوری 2020 23:28

ننکانہ صاحب۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2020 کے سالانہ انتخابات میں طارق احمد شاہ صدر منتخب ہو گئے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ننکانہ صاحب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے 2020 کے سالانہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار پیر طارق شاہ صدر اور آصف علی بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 740 ہے جن میں سے 637 وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صدر کی سیٹ پر رائے قاسم مشتاق اور پیر طارق احمد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا۔ رائے قاسم مشتاق نے 254 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل پیر طارق احمد شاہ نے 379 ووٹ حاصل کئے۔ پیر طارق احمد شاہ 125 ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر رائے آصف علی بھٹی اور رائے علی احمد کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر آصف علی بھٹی نے 383 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل ملک علی احمد نے 245 ووٹ لیے اور آصف علی بھٹی نے 138 ووٹوں کیبرتری سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں