ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنا انتہائی اہم ہے‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ننکانہ صاحب

ضلع ننکانہ میں 15سے 22اگست تک جاری رہنے والے ہفتہ انسداد ڈینگی کے تحت صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں

منگل 16 اگست 2022 22:19

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنا انتہائی اہم ہے ،ضلع ننکانہ میں 15سے 22اگست تک جاری رہنے والے ہفتہ انسداد ڈینگی کے تحت صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں،ڈینگی ویک کی کامیابی کے لیے شہریوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی پھیلائی جائے،محکمہ صحت، تعلیم ودیگر متعلقہ محکمہ جات شہریوںکے تعاون سے ڈینگی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے میں اپنا کرداد اداکریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہاہے ، ڈینگیل لاروا کی افزائش کو روکنا انتہائی اہم ہے ،ضلع بھر میں 15سے 22اگست تک ہفتہ انسداد ڈینگی منایا جارہاہے جس کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں،ڈینگی ویک کی کامیابی کے لیے شہریوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی پھیلائی جائے ،محکمہ صحت، تعلیم ودیگر متعلقہ محکمہ جات شہریوںکے تعاون سے ڈینگی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے میں اپنا کرداد اداکریں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس وپلاننگ رانا امجدعلی نے ان خیالات کا اظہارانسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر محمدراشد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمداشرف،محکمہ سول ڈیفنس، لائیوسٹاک ، لیبر،تعلیم کے افسران،ڈپٹی ڈی ایچ اوز،افسران میونسپل کمیٹیزودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

اے ڈی سی فنانس وپلاننگ ننکانہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر کباڑ خانوں،نرسریوں،سروس اسٹیشنز اور پٹرول پمپس سمیت سرکاری دفاتروں اورگھروں کی چھتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر کو اپناکرڈینگی کے موذی مرض سے عوام الناس کو محفوظ رکھا جاسکے ۔اے ڈی سی فنانس نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی ویک کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کے لیے سیمینار اور ریلیوں کا خصوصی اہتمام کریں۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں