آرپی اوشیخوپورہ کا ضلع ننکانہ کا دورہ، ڈی پی او دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے

ہفتہ 11 مئی 2024 13:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) آر پی اوشیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلع ننکانہ کا دورہ کرکے ڈی پی او دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔تفصیلات کے مطابق آر پی او نے ڈی پی او صاعد عزیز کے ہمراہ سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن صدر ننکانہ کا وزٹ کیا اور تھانہ صدر کی انسپکشن کی، سائلین سے ملاقات کی اور پولیس سہولیات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا۔

وزٹ کے بعد آر پی او نے تھانہ کے ریکارڈ رجسٹر پر اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

(جاری ہے)

جینڈر بیسڈ وائلنس سیل کا وزٹ کیا اور خواتین پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے سیف سٹی اتھارٹیز کے دفتر کا وزٹ بھی کیا اور CCTV مانیٹرنگ سسٹم سے شہر کی مانیٹرنگ کی۔ آر پی او نے گائوں صاحب والا میں پولیس چوکی نسیم صاحب والا کا سنگ بنیاد رکھا اور دعائے خیر کی۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں معززین، اہل علاقہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او نے کہاکہ ریجنل پولیس کی ویلفیئر اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے محکمہ کے وقار کو بلند کرنے والے پولیس افسران و جوان قابل تعریف ہیں، عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید اور نئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں