سانگلہ ہل کروڑوں روپے کے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا پرائمری سکول اجڑگیا

پرائمری سکول مہمندوالی کی عمارت کوتباہ کرکے درخت بھی کاٹ لئے گئے،وزیر تعلیم نوٹس لیں

اتوار 12 مئی 2024 13:20

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) نواحی چک نمبر111مہمند والی میں کروڑوں روپے کے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا گورنمنٹ پرائمری سکول اجڑگیا،سکول کے کمروں کی کھڑکیاں اور دروازے بھی غائب کرلئے گئے، سرکاری املاک کواجاڑکر لاکھوں روپے مالیت کا چونا لگا دیا گیا،محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے سکول سے درخت بھی کاٹ لئے گئے،گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز چک نمبر 111 مہمندوالی مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہرنے تعمیر کرایا تھا، جس میں بچے زیر تعلیم تھے، بچوں کی کم تعداد ہونے کے باعث گرلز سکول سے منسلک کردیاگیااورسکول کی نئی عمارت کاچارج گرلز پرائمر ی سکول کی انچارج کے حوالے کردیاگیا،اہل گاؤں نے وزیر تعلیم پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں