سانگلہ ہل محمد پورہ گرائونڈ میں21نومبر سے شروع ہونے والے کرکٹ اور فٹ بال میچ اختتام پذیر ہوگیا

فائنل میچ رائل کنگ کرکٹ کلب ننکانہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا، فاتح ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافی دی گئی

جمعہ 3 دسمبر 2021 14:51

سانگلہ ہل محمد پورہ گرائونڈ میں21نومبر سے شروع ہونے والے کرکٹ اور فٹ بال میچ اختتام پذیر ہوگیا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل محمد پورہ گرائونڈ میں21نومبر سے شروع ہونے والے کرکٹ اور فٹ بال میچ اختتام پذیر ہوگیا۔محمد پورہ گرائونڈ میں منعقدہ ٹورنا منٹ میں کرکٹ کی 24اور فٹ بال کی7ٹیموں نے حصہ لیا،ننکانہ صاحب فائنل میچزمیں بریگیڈیئر(ر)مختار احمد اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطا بق فٹ بال میچ کا فائنل الفتح فٹ بال کلب اور المجاہد فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا،فٹ بال کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ کرکٹ کا فائنل میچ رائل کنگ کرکٹ کلب ننکانہ اور احمد پورہ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔کرکٹ میچ رائل کنگ کرکٹ کلب ننکانہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیموں میںمہمانان خصوصی کی جانب سے تیس تیس ہزار روپے اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پرویز زاہد ورائچ نے محمد پورہ گرائونڈ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آنے والے شائقین کے جذبات کو سراہا۔ اس موقع پر ذپٹی پرویز زاہد پرویز ورائچ نے کہاکہ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل کو کئی طرح کی منفی سرگرمیوں اور معاشرتی برائیوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،زندگی کے ہر شعبے میں کھیل نمایا ں کردار ادا کرتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز ورائچ کا مزید کہنا تھا ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے سرپرستی جا ری کھے گی ،کھیلوں کے ٹورنا منٹس کاانعقا د تواتر کیساتھ کیا جائیگا ایسی سر گرمیوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپورموقع میسر آئے گا۔کھیلوں کی سر گرمیوں سے کھلاڑیوں کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔شائقین کی جانب سے ٹورنا منٹ منعقد کروا نے اور تفریحی سر گرمی فراہم کرنے پر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ننکانہ صاحب میں شائع ہونے والی مزید خبریں