نارووال، محکمہ فوڈ کی طرف گندم کی خریداری کے حوالےسے پہلاسے مقررکردہ 71688میٹرک ٹن ٹارگٹ سوفیصدمکمل

منگل 10 مئی 2022 15:40

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) محکمہ فوڈ کی طرف گندم کی خریداری کے حوالےسے پہلاسے مقررکردہ 71688میٹرک ٹن ٹارگٹ سوفیصدمکمل کرلیاگیا,توسیع شدہ ٹارگٹ بھی جلدہی مکمل کرلیاجائےگا,ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرکی طرف سے گندم خریداری کے عمل پر اظہاراطمینان, ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرعظمت علی نے اس حوالے سے کہاہےکہ ضلع بھرمیں گندم کی خریداری کاعمل تیزی سے جاری ہےاس سلسلہ میں آب تک مطلوبہ ٹارگٹ میں سے (50کلوگرام)خریدکرلی گئی اور100 فیصدٹارگٹ گندم کاٹارگٹ حاصل کرلیاگیاہےاور انشاء اللہ مکمل ٹارگٹ کے حصول کویقینی بنانے کے لیے محکمہ فوڈکی طرف سےتمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں,واضح رہے کہ ضلع نارووال کےلیے8لاکھ88ہزار620بوری (سوکلوگرام)ٹارگٹ مقررکیاگیاہےاورڈپٹی کمشنرنارووال روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کاروائی کی کڑی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔

\378

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں