محکمہ زراعت کے زیراہتمام گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں پوزیشنزہولڈرز کو لاکھوں روپے نقدانعام دیاجائے گا

منگل 11 اپریل 2023 20:44

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2023ء) محکمہ زراعت(توسیع)کے زیراہتمام گندم کے پیداواری مقابلہ جات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی سربراہی میں قرعہ اندازی میں ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ڈپٹی ڈائریکٹرشماریات شہبازاحمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرہیڈکوارٹرزاحسان الحق پنوں،اے ڈی شکرگڑھ وبدوملہی سروررضااورافتخاراحمد،نمائندہ کاشتکاران چوہدری رفعت محمود ودیگرکاشتکاران نے شرکت کی،قرعہ اندازی کے دوران 17اپریل سے گندم کی کٹائی کے لیے شیڈول طے کیاگیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نارووال نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھرمیں گندم کے پیداواری مقابلہ جات کی بذریعہ قرعہ اندازی عمل شفاف طریقے سے مکمل کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے گندم کی پیداواری مقابلہ جات کی نگرانی میں کٹائی کاعمل مکمل کرکے ضلع بھرمیں اول،دوئم اورسوئم آنے والے کاشتکاران کوبالترتیب 3لاکھ،2لاکھ اور1لاکھ روپے نقدانعام دیاگیاجائےگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہاہے کہ کسان شعبہ زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانندہیں،ملکی معیشت میں کومضبوط بنانے میں کاشتکاروں کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا،حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہےاس حوالے سے پنجاب حکومت کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں