جنگل میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی،واقعہ سرحدی علاقہ بھیڑی جنگل میں پیش آیا

آگ شدت اختیار کر چکی ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ھو سکی. عثمان اکرم اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد منگل 18 مئی 2021 10:58

جنگل میں  دیکھتے ہی دیکھتے  آگ وسیع پیمانے  پر پھیل گئی،واقعہ سرحدی علاقہ بھیڑی جنگل  میں پیش   آیا
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان خان خالد) شکرگڑھ کے سرحدی علاقے بھیڑی کے جنگل میں آگ لگ گئی ۔اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے جنگل کے وسیع تر رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف عمل ھے۔

(جاری ہے)



اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ نارووال. ظفرووال سے مزید 4 فائر ٹینڈر منگوائے ہیں. آگ سےدرجنوں ایکڑ جنگل جل کر خاکستر ھو گیا ھے ۔ فائر بریگیڈ اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ھے۔ آگ لگنے کی وجہ نہ معلوم ہو سکی .اور آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت جل کر خاکستر ھو چکے ہیں۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں