ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا

سیاسی مخالفین کیخلاف پرچہ کروانے کیلئے اہل خانہ پر دباو ڈالا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، دانیال عزیز کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 22 اپریل 2024 23:35

ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 اپریل 2024ء) دانیال عزیز کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں ن لیگ کے کارکن کے قتل کے الزام کے حوالے سے ن لیگ کے سابق وزیر دانیال عزیز کی جانب سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے انکشاف کیا کہ ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا، سیاسی مخالفین کیخلاف پرچہ کروانے کیلئے اہل خانہ پر دباو ڈالا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ حقائق کے ساتھ بات کرنی چاہئے کھوکھلے الزامات لگانے کا کوئی فائدہ نہیں،پریزائیڈنگ آفیسر پی پی 54میں جہاں احسن اقبال سیٹ چھوڑ کر اپنے بیٹے کو الیکشن لڑوا رہے تھے، 326لوگوں کو ٹریننگ دی گئی، لیکن جن کو ٹریننگ دی گئی ان میں صرف 6 لوگوں تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہمیں بتایا کہ 100جعلی ووٹوں کی کاپی ڈال گئے ہیں، ہم نے کہا یہ نکال دو، لیکن انہوں نے کہا کہ ہم نہیں نکال سکتے ہماری نوکری کا مسئلہ ہے، 8فروری کے الیکشن میں مجھے بھی گرفتار کیا گیا تھا، میری بیوی اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا، ہم کوئی 9مئی والے لوگ نہیں تھے، شریف لوگوں کی پگڑی اچھالنا معمول بن گیا ہے۔

میں نے قانون کے مطابق الیکشن لڑنے کیلئے 20ہزار روپے جمع کروائے تھے میرے پیسے واپس کریں مجھے گرفتار کیوں گیا؟ ابھی تک میرے مچلکے تسلیم نہیں کررہے کہ کہتے کہ ایف آئی آرز نہیں مل رہی، مجھے دو دن صرف اس لئے گرفتار رکھا کہ میں اپنے حلقے میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ نہ کرسکوں۔8 فروری والا سلوک کل ضمنی انتخابات میں کیا گیا، بعض پولنگ اسٹیشنز پر ٹرن آؤٹ 97فیصد تھا،یہ کیسے آگیا؟ پولیس گردی ان کا شیوہ بن چکا ہے۔

پی پی 54میں دھاندلی کیلئے ٹریننگ کردہ 97فیصد پولنگ افسران کو تعینات نہیں کیا گیا، دراصل 8فروری کا الیکشن فارم 47کا الیکشن تھا، جس پر بہت سبکی ہوئی ، اب سیدھا فارم 45کو پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیان دیا کہ 590ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے، 590ارب کا مطلب 18روپے 32پیسے ہر پاکستانی کے بل میں کم ہونے تھے، 590ارب روپے ٹیکنیکل یا لائن لاسز نہیں بجلی چوری ہوتی ہے، افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے، حکومت کا انٹرسٹ ریٹ کم کرنے کا ارادہ ہے، حکومت امیروں کو چھوٹ اور غریبوں پر مزید ٹیکس لگانا چاہتی ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں