نار ووال میں گند م کی خرید اری کا عمل 25اپریل سے شروع کیا جا ئے گا‘ہمایوں اختر گل

با ردانے کیلئے درخواستیں 15اپر یل سے وصول کی جا ئیں گئی ، 20اپر یل سے با ردا نے کی تقسیم کا عمل شروع کردیا جا ئے گا

جمعہ 10 اپریل 2020 16:15

نار ووال میں گند م کی خرید اری کا عمل 25اپریل سے شروع کیا جا ئے گا‘ہمایوں اختر گل
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) ڈسٹر کٹ فو ڈ کنٹرو لر ہما یو ں اختر گل نے کہا ہے کہ ضلع نار ووال میں گند م کی خرید اری کا عمل 25اپریل سے شروع کیا جا ئے گا ۔اس سلسلہ میں با ردانے کے لیے درخواستیں 15اپر یل سے وصول کی جا ئیں گئی جبکہ 20اپر یل سے با ردا نے کی تقسیم کا عمل شروع کردیا جا ئے گا ،با ردانہ اوپن پا لیسی کے تحت پہلے آو پہلے پا کی بنیا د پر جا ری کیا جا ئے گا ۔

ڈی ایف سی ہما یو ں اختر گل نے کہا کہ مو سمی حالات کے پیش نظر پہلے سے مقرر کر دہ گند م کے سرکا ری کو ٹے میں کمی کر دی گئی ہے جن کے مطا بق امسا ل مجمو عی طور پر 6لاکھ 50ہزار بو ری (سو کلو گرا م) گند م خرید ی جا ئے گی جن میں نا رووال 1 لا کھ 50ہزار ،شکر گڑھ 1 لاکھ50ہزار ،بد وملہی 1لاکھ،دم تھل 1لا کھ 25 ہزار بو ری اور منڈی خیل کے لیے 1لاکھ 25ہزار بو ری گند م کی خرید اری کی جا ئے گی اس حوالے میں محکمہ فو ڈ نے گند م کے سر کا ری مر اکز پر کا شتکا روں کے لیے تما م انتظا مات مکمل کر لیے گئے ہیں تا کہ با ردا نے کے تقسیم کے مو قع گند م کی خریداری کے موقع پر کا شتکار و ں کو کسی قسم کی پر یشا نی کا سا منا نہ کر نا پڑے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایف سی نے کہا کہ گند م کی خریدا ری کے مو قع پر کر ونا وا ئرس کے ممکنہ پھیلا ، اس کی روک تھا م اور اس وبا سے نمٹنے کے لیے حفا ظتی اقداما ت کو حکومتی ہدا یا ت کی روشنی میں جا ری ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے گا تاکہ کا شتکار گند م کی خریدا ر ی کے ساتھ ساتھ کر ونا وائر س کے بھی محفو ظ ر ہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں