نمائشی یوم تکبیر ٹی 10 کرکٹ میچ (کل) نارووال سپورٹس سٹی میں ہوگا ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال

ہفتہ 27 مئی 2023 17:53

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی کاوشوں سے نیشنل سپورٹس سٹی نارووال پھر سے آباد ہو گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نمائشی یوم تکبیر ٹی 10 کرکٹ میچ (کل) 28 مئی دن ڈھائی بجے نارووال سپورٹس سٹی میں ہوگا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ستارے حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

نمائشی میچ پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔میچ کی افتتاحی تقریب بعد دوپہر ایک بجے ہو گی جس میں ساحر بگا قومی نغمے پیش کریں گے۔ نمائشی میچ پی ٹی وی سپورٹس براہ راست نشر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کی کی پاداش میں مجھے جیل میں ڈالا گیا ۔ آج وہی ناروال سپورٹس سٹی جسے سزا دیکر بھوت بنگلہ بنا دیا گیا تھا پھر سے آباد ہو رہا ہے۔

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں