نصیر آباد، موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، صوبائی وزیر ریونیو

منگل 17 ستمبر 2019 21:54

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، لہٰذا صوبے میں ترقیاتی عمل بلا تعطل جاری رہے گا جبکہ جاری نئے اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی بروقت لیا جاتا ہے تا کہ علاقہ کے عوام کو ان ترقیاتی منصوبوں سے بھر پور استفادہ حاصل ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کیلیے دن رات کوشاں ہے جہاں صوبے کے دور دراز علاقوں میں تمام شعبوں میں یکساں طور پر عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ترقیاتی عمل کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے جلد خالی آسامیوں پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہمی کیلئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں