سرکاری گاڑیوں کے علاوہ ملازمین اپنی نجی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ کسی صورت استعمال نہیں کرسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد

پیر 13 جون 2022 19:37

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنر حدیبیہ جمالی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر ایاز حسین جمالی ایکس ای این بشیر احمد ناصر چیف آفیسر حاجی خان جونیجو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ سمیت دیگر آفسیران اور ان کے نمائندگان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے علاوہ ملازمین اپنی نجی گاڑیوں پر سبز نمبر پلیٹ کسی صورت استعمال نہیں کرسکتے ہیںلہذااس عمل میں ملوث ملازمین و دیگر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلعی آفیسران سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات مرتب کرکے رپورٹ پیش کریں ان تمام گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم لگایا جائیگایہ عمل ہمارے مفاد میں ہیں انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کروائی جائیں جو ملازمین اور دیگر افراد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں وہ اجتناب کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی آفیسران اپنے حکام بالا کو لیٹرز میں ڈپٹی کمشنر کو بھی منسلک کاپی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ بھی ان کے ہر اس عمل کے متعلق مطلع رہے تمام آفسیران اپنے محکمے کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش کریں گے تاکہ ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور اپنے دفاتر میں حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں جس کا جائزہ لینے کے لیے سرپرائز وزٹ بھی کیے جائیں گے ہمارا مقصد صرف عوام کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے میں ترقیاتی و دیگر امور کے حوالے سے ٹینڈرز میں ضلعی انتظامیہ کو مطلع کرنا ہوگا تاکہ ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ ٹینڈرز عمل میں شریک ہوکر تمام تر صورتحال کا جائزہ لے سکے اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے سب ڈویژن میں جاری اسکیمات کا جائزہ لیں گے معیاری کام کی جانچ پڑتال کی جائے اور پائیدار ترقی کا یہ سفر جاری رکھا جا سکے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے کہا کہ شہر میں آب نوشی کی قلت کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا ازالہ کرے ڈیرامرادجمالی شرقی سائیڈ۔

(جاری ہے)

زراعت کالونی۔سول اسپتال و دیگر علاقوں سے آب نوشی کی قلت کے حوالے سے عوامی شکایات سامنے آرہی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ عوام کی دہلیز تک آبنوشی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں