اسسٹنٹ کمشنر چھتر کا مختلف سکولوں کا دورہ

اساتذہ کی غیر حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے

پیر 18 مارچ 2024 22:20

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چھتر محمد اسماعیل مینگل نے تحصیل میر حسن کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سردار عبد الحمید خان کھوسہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولت گھاڑی کا دورہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول میں موجود سہولیات و مسائل کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور طلبہ کی حاضریاں چیک کیں اور بچوں سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔

اس موقع پر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چھتر کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی خصوصی توجہ اور ہدایات کی روشنی میں سستی برتنے والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے احکامات دیے کہ اساتذہ اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اساتذہ کی غیر حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کریں گے حکومت کی جانب سے جو اساتذہ کرام پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے اسے صحیح معنوں میں سر انجام دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ہم سب کو بچوں کے بہتر مستقبل کو سنوارنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں یہی بچے ملک کی بھاگ دوڑ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں