مستحق خواتین کے امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

بدھ 20 مارچ 2024 17:32

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نصیر آباد عبدالحمید تھہیم نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی ہدایت پر ڈیرہ مراد جمالی میں قائم بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سینٹرز کا اچانک دورہ کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقوم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے بی ائی ایس پی منتظمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے سینٹرز میں مردوں کو ہرگز داخل نہ ہونے دیا جائے اور خاص کر کوشش کریں کہ بوڑھی اور ضعیف خواتین کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے سینٹرز پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں جبکہ خواتین کے لیے سایہ دار جگہوں کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ گرم موسمی حالات سے مستحق خواتین کو مشکلات سے دوچار ھونا نہ پڑے مستحقین کو تمام سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں مستحق خواتین کے امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ۔

\378

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں