ماضی کی تلخیوں کو کو بھلاکر روشن مستقبل کے لئے کھوسہ اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا ، سابق گورنر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ

جمعہ 6 مئی 2016 17:24

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب کھوسہ قبائل کے چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سابق اسپیکر بلوچستان میر ظہور خان کھوسہ،سابق صوبائی وزراء میر اظہار حسین خان کھوسہ ،میر سلیم خان کھوسہ ،حاجی نثار احمد کھوسہ ،میر نادر خان کھوسہ نے کہا ہے کھوسہ اقوام کو موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قبائلی سطح پر اپنے آپ کو مضبوط کرکے سیاسی استحقام کو برقرار رکھا جاسکتا ہے تمام رنجشوں کو بھلاکر کھوسہ قومی اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہدکریں تاکہ ہم تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کرسکیں کھوسہ قبائل ملک کا سب سے بڑا قبیلہ ہونے کے ناطے چاروں صوبوں میں لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں مگر نہ اتفاقی کی وجہ سے ہمیں سیاسی طور پر نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ماضی کی تلخیوں کو کو بھلاکر روشن مستقبل کے لئے کھوسہ اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا اگر ہم اکھٹا نہ ہوئے تو مخالفین ہمیں کمزور کرنے کی سازشیں کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے مبارک پور میں آل پاکستان کھوسہ اتحاد کی کنونشن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر نذیر خان کھوسہ ،داد محمد کھوسہ ،محمد اقبال کھوسہ ،نیازاحمد کھوسہ ،محمد یاسین کھوسہ ،محمد شریف کھوسہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کھوسہ اتحاد تنظیم کو مزید فعال اورمنظم کرنے کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جائے اور ایسے ہی کنونشن منعقد کرکے کھوسہ اقوام کو ایک ساتھ ملانے کی کوششوں کو تقویت مل سکے انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر کھوسہ اقوام نے مخالفین کی بھرپور مقابلہ کیا ہے مگر ایک منظم سازش کے تحت ہمیں ہر الیکشن میں ہرانے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ کھوسہ اقوام اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اپنے حقوق کے حصول کے لئے جنگ کو جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس قوم نے ترقی کے مناظل طے کئے ہیں جن کی اولین تر جیہات تعلیم ہوتی ہیں پڑھالکھا معاشرہ ایک ترقی یافتہ قوم کو ابھارتا ہے اور اپنی قلم کو ہتھیار بناکر اپنی نئی نسل کو تعلیم سے روشناس کرتا ہے جہالت سے کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی اور نہ ہی اس قوم کا شمار دنیا کے سلجھی ہوئی اقوام میں ہوتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کھوسہ قبیلہ ایک محب وطن قبیلہ ہے جس نے ملک کے بننے سے لیکر اب تک بے شمار قربانیاں دیں ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نبی بخش خان کھوسہ نے اصولوں کی سیاست کو اپناتے ہوئے سیاست کے میدان میں بڑے بڑے پہاڑوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ا ب ہم پر بھی لازم ہے کہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں اورعوامی خدمت کو اپنا ہتھیار بناکر عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کردار اداکرتے رہیں چیف سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ بہت جلد بلوچستان اور سندھ کا دورکرکے قوم کو اکھٹا کرکے قومی تنظیم سازی کا آغاز کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں