ایپکا نصیرآباد کے سات مارچ کو ہونے والے الیکشن کی تیاریوں میں تیزی

ملازمین کے ساتھ رابطہ مہم کو موثربنانے کیلئے پھول پینل کے امیدواروں نے ورک مہم کا آغازکردیا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:02

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2017ء) ایپکا نصیرآباد کے سات مارچ کو ہونے والے الیکشن کی تیاریوں میں تیزی آگئی ملازمین کے ساتھ رابطہ مہم کو موثربنانے کیلئے پھول پینل کے امیدواروں نے ورک مہم کا آغازکردیا مختلف سرکاری محکموں کے دورے کرکے ملازمین کی حمایت حاصل کرنے لگے ملازمین پر یقین ہے کہ وہ اس مرتبہ حق وسچ کا ساتھ دیکرپھول پینل کا انتخات کو یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار ایپکاپھول پینل کے صدارتی امیدوار بابو محمودخان ابڑو،جنرل سیکریٹری وڈیرہ محمد امین جتک، اورجاویداقبال بنگلزئی سمیت دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں ملازمین مختلف مسائل کا شکارہیں کیونکہ ملازمین چاہیے کہ وہ مخلص قیادت کو آگے لاکراپنا فرض اداکریں ہم نے عہدکررکھا ہے کہ کامیابی کے بعدملازمین کے جائز مسائل اوران کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے اورملازمین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوںنے کہاکہ ملازمین نے ہمیں بھرپوریقین دیہانی کروائی ہے کہ وہ پھول پینل کے ساتھ ہیں اورالیکشن میں ووٹ دیکرکامیابی دلائیں گے سات مارچ پھول پینل کی جیت کا دن ہوگا ہماری اولین کوشش ہوگی کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں