نوشہرو فیروز،ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن چار ملزمان گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد

جمعہ 26 جولائی 2019 16:10

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2019ء) ایس ایس پی نوشہروفیروزکیپٹن(ر)طارق ولایت کی ہدایات پر ضلع بھر میں روپوش و اشتہاری ملزمان، منشیات فروش ، جواری، سماج دشمن عناصر، ایکٹو کرمنلزاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔چار ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس ایس پی نوشہرو فیروز طارق ولایت کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ پھل پولیس نے دوران انٹروگیشن گرفتار ملزم محمد ظفر مبیجو سے اصلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے ایک پسٹل اور 02 رائونڈس برآمد کرکے، پھل تھا پہ سندہ آرمس ایکٹ ایک مقدمہ درج کرلیا۔ مٹھیانی پولیس نے خفیہ و جاسوس اطلاع پہ کاروائی کرکے، ایک ایکٹو کرمنل کو اصلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم ثنا اللہ پنھور کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ میئگزین، اور 2 عدد رائونڈز برآمد کرکے، مٹھیانی تھانہ پہ سندہ آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محبت دیرو پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، ایک مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ضلع شکارپور کے گڑھی یاسین تھانہ کے چوری کے ایک مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم تھا نوشھروفیروز سٹی پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پہ کاروائی کرکے، ایک منشیات فروش ملزم کو شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 03 بوتلیں وسکی شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں