حادثات کی روک تھام کے لیے ہر طریقے کو بروئے کار لایا جائے،آئی جی موٹروے

ہفتہ 21 مئی 2022 23:37

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) موٹروے پولیس کے نئے تعینات آئی جی خالد محمود نے چارج سنبھالتے ہی ایک ہائی لیول پورے پاکستان موٹروے پولیس کے افسران کے سات میٹنگ کی اور کہا کے روڈ پر سفر کرنے والوں کی ہر ممکنہ مدد اور ان کو سہولتیں دی جائیں اور ان کی کاونسلنگ کی جائے تاکہ حادثات میں ممکنہ کمی لائی جائے اور اس کے علاوہ انہوں نے افسران کو سختی سے کہا کے سیکٹر اور بیٹ کمانڈر صاحبان خود موجود رہ کر پیٹرولنگ ڈیوٹیز کو سپروائزر کریں تا کے روڈ یوزر کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں ، اور عوام کی بروقت مدد اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے، حادثات کی روک تھام کے لیے ہر طریقے کو بروئے کار لایا جائے تا کہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جائے، سیکٹر کمانڈر fatal ایکسڈنٹ کی صورت میں اور بیٹ کمانڈر ہر جائے حادثہ کو خود وزٹ کریں اور تمام امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کریں تا کہ متاثرین کی بروقت مدد اور بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں