ضلع میں شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں ،ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد

بدھ 24 اپریل 2019 16:10

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنرشہیدبینظیرآباد ابرار احمد جعفر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائیں اور تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے کوششیں لیں تاکہ ضلع میں شرح خواندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ضلع میں بند اسکولوں کو فعال بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ ضلع شہید بینظیر آباد میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے یہ ہدایت آج محکمہ تعلیم کے افسران کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریفارم اوورسائٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ نبیل ریاض،اسسٹنٹ کمشنر دوڑ سید جھانگیر، اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد سلامت میمن، اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ سلیم جتوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر غلام علی برہمانی،دین محمد پٹھان،چیف مانیٹرنگ افسر عبداللہ ڈاہری و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع شہید بینظیر آباد میں طلبات بلخصوص بچیوں کی داخلا کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ وہ ضلع میں تمام اسکولز میں ضروری سہولیات میسر کرنے کے علاوہ اساتذہ اور عملے کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

قبل ازیں محکمہ تعلیم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع شہید بینظیر آباد میں اسکولز کی تعداد، انرولمنٹ، سہولیات کی عدم موجودگی، اساتذہ کی بایومیٹرک سمیت دیگر مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے تعلقہ ایجوکیشن افسر پرائمری (فی میل)سکرنڈ شازیہ گلشن کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ دی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں