قونصل جنرل یو اے ای کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہفتہ 25 جون 2022 16:05

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ایک وفد کے ہمراہ نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی ہفتے کو اپنے وفد کے ہمراہ شہید بے نظیر آباد پہنچے جہاں انہوں نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور وفد نے زرداری ہائوس نواب شاہ میں دونوں رہنمائوں سے ملاقات میں آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی زرین آرا زرداری کے انتقال پر تعزیت کی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں