نواب شاہ: جیالوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی

ریلی کا اختتام نواب شاہ پریس کلب کے سامنے ہوا، جہاں پر مظاہرین نے” کشمیر بنے گا پاکستان“،”آصف اور فریال کو رہا کرو“ کے نعرے لگائے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 14:01

نواب شاہ: جیالوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،26 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی،انور راجپوت) پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی رہائی کے لیے پیپلز سیکریٹریٹ سے احتجاجی ریلی نکالی۔ اس ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی نے کی۔

(جاری ہے)

ریلی کا اختتام نواب شاہ پریس کلب کے سامنے ہوا جہاں پر جیالوں نے احتجاجی دھرنا دیا۔

اس موقع پر علی اکبر جمالی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی رہائی کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے۔ دھرنے کے دوران جیالے پریس کلب کے سامنے ” کشمیر بنے گا پاکستان“،”آصف اور فریال کو رہا کرو“ اور ”آصف زرداری، فریال تالپور بے قصور“ کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں