نواب شاہ: قاضی احمد کے علاقے دولت پور میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

بھاری مقدار میں کچی شراب کے 15ڈرم برآمد، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 ستمبر 2019 18:22

نواب شاہ: قاضی احمد کے علاقے دولت پور میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،28 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، انور راجپوت) قاضی احمد کے علاقے دولت پور میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بھاری تعداد میں کچی شراب برآمد ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے علاقے دولت پور کے گاوٴں بچو راہو میں کچی شراب بنانے والی بھٹی پر دولت پور پولیس نے چھاپہ مار کر شراب کے 15 ڈرم برآمد کرلیے ۔ڈرموں میں ہزاروں لیٹر شراب تھی۔ ایس ایچ او دولت پور اصغر علی اعوان کے مطابق چھاپے کے دورن پولیس نے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک رکشہ بھی برآمد کر کے ایک ملزم فیض عرف فیضو کو گرفتار کرلیا۔ دولت پور تھانے پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں