حیسکو ملازمین کا بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کاروائی کرنا پڑ گیا مہنگا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 21 مارچ 2024 16:37

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2024ء) حیسکو ملازمین کا بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف بجلی چوری کرنا پڑگیا مہنگا ۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے تاج کالونی میں واپڈا ملازمین کی جانب سے غیر قانونی کنڈہ اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری تھا کہ  بجلی چوروں کی جانب سے واپڈا ملازمین کو یرغمال بنا کر تشدد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تشدد کے باعث واپڈا ملازم لائن مین نجم الدین کے ہاتھ کی ہڈی میں فیکچر جبکہ دوسرے ملازم نظر عرف مٹھو کو شدید زخمی کر دیا حیسکو کے زخمیوں ملازمین کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں واپڈا ملازمین کا علاج جاری ہے

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں