کورونا سے انتقال کر جانے والے شخص کی احتیاطی تدابیر کے بغیر تدفین

نمازجنازہ کے شرکاء اور غسل دینے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے، شرکت کرنے والے تمام افراد کو آئسولیشن میں رکھا جائیگا: ڈپٹی کمشنر نوابشاہ

پیر 20 اپریل 2020 13:25

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) نواب شاہ میں کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے شخص کی تدفنین احتیاطی تدابیر کے بغیر کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کے مطابق منو آباد کا رہائشی 45 سالہ شخص کراچی میں انتقال کر گیا تھا اور گزشتہ صبح اس کی تدفین نصیر قبرستان میں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے پر انتقال کرنے والے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس سے پہلے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک اور کورونا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ نماز جنازہ کے شرکاء اور غسل دینے والوں کی فہرست طلب کر لی ہے، شرکت کرنے والے تمام افرادکو آئسولیشن میں رکھا جائیگا۔ڈی سی ابرار احمد کے مطابق منو آباد کے اطراف غفوریہ مسجد سے عبدالقادر پارک تک کی 5 گلیوں کو سیل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جاری ہے اور غفلت پر کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں