کمشنر شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی زیر صدارت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

جمعرات 11 اگست 2022 16:46

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) کمشنرشہید بینظیرآباد ڈویژن رشید احمد زرداری کی زیر صدارت ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے سوشل ویلفیئر اور پروڈکشن بونس کے تحت ملنے والے فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر رشید احمد زرداری نے کہا کہ عوامی فلاح و بھبود اور علاقے کی ترقی کے لئے تیل و گیس کمپنیوں کی جانب سے سوشل ویلفئیر اور پروڈکشن بونس کے تحت ملنے والے فنڈز کا کورٹ کے احکامات کے تحت بہتر استعمال کیا جائے متعلقہ افسران ایسی اسکیمیں بنائیں جو وقت پر مختص کردہ فنڈز سے مکمل ہوسکیں کمشنر نے متعلقہ افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جاری اسکیموں کو بغیر لالچ کے شفاف طریقے سے وقت پر مکمل کرانے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ عوامی فلاح و بھبود کے فنڈز عوامی بھبود کے کاموں میں استعمال ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی اسکیموں میں پیش آنے والے مسائل کے متعلق ڈویژنل اور متعلقہ ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر آگاہی دی جائے تاکہ ان مسائل کو بروقت حل کرکے ترقیاتی اسکیموں پرکام کا آغاز کیا جاسکے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانگھڑ اعجاز احمد جتوئی نے بتایا کہ ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے سوشل ویلفئیرکے ملنے والے فنڈز کے تحت ضلع سطح پر قائم کمیٹی کی منظوری کے بعد 511 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے 162 اسکیمیں جاری ہیں جس میں 91 پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ، 59 ایجوکیشن، 5 بلڈنگس،6 صحت اور ایک شاہ لطیف لائبریری ٹنڈوآدم کی دوبارہ تعمیر و مرمت کی اسکیم شامل ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 288 ملین کی لاگت سے 47 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 115 اسکیموں کا کام باقی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پروڈکشن بونس کے ملنے والے فنڈز سے 108 ملین کی لاگت کی 26 اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے جس میں پبلک ہیلتھ کی 11، تعلیم کی 11، صحت کی ایک اسکیم شامل ہے جس میں 58.22 ملین کی لاگت سے 11 اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں اور 15 اسکیموں کا کام باقی ہے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ٹو شہید بینظیرآباد فیاض حسین راہوجو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سانگھڑ ڈاکٹر میر محمد ڈاہری،ایس ای پبلک ہیلتھ شہید بینظیرآباد نظیر احمد شیخ، ایس ای ورکس اینڈ سروسز سانگھڑ محمد سرور، ایکسین ہائی ویز سانگھڑ زید جونیجو، ایکسین ایجوکیشن ورکس غلام مجتبیٰ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی�

(جاری ہے)

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں