شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ہفتہ صفائی کا آغاز

ہفتہ 2 جنوری 2021 13:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2021ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ہفتہ صفائی کے آغاز،اس حوالے سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خطاب ، ٹی ایم او یوسف خان ودیگرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر نے کہا کہ عوام اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کریں، صفائی نصف ایمان ہے اس لئے اپنے علاقے اور گھروں کو صاف ستھرا رکھے۔

ٹی ایم او یوسف خان نے کہا کہ ڈی سی شاہد علی خان کی ہدایت پر ہم نے صفائی مہم کا آغاز کیا ہے، عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، صفائی کا مہم صرف ایک ہفتہ ہے پھر بھی اور جہاں بھی کوئی گندگی نظر آئے ہمیں اطلاع دیں، مونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی ٹیم ہر وقت حاضر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں