9 پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی اور رزمک کے نوجوانوں کا لاہور اور اسلام آباد کے تفریحی اور تعلیمی مقامات کا دورہ

,دورے کا مقصد علم ٹولو دا پارہ یعنی ' تعلیم سب کیلیے ' پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنا ہے

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

ُ شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی اور رزمک کے نوجوانوں کا لاہور اور اسلام آباد کے تفریحی اور تعلیمی مقامات کا دورہ،دورے کا مقصد علم ٹولو دا پارہ یعنی ' تعلیم سب کیلیے ' پروگرام کے تحت شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنا ہے نوجوانوں نے لاہور میں واہگہ بارڈر, مینار پاکستان, مزار اقبال, بادشاہی مسجد اور شاہی قلعے کا دورہ کیا واہگہ بارڈر کی تقریب کے دوران نوجوان خوب محظوظ ہوئے اور فضا حب الوطنی کے نعروں سے گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کو اسلام آباد میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری, پاکستان مونومنٹ میوزیم, لوک ورثہ میوزیم اور لیک ویو پارک کا دورہ کروایا گیا لوک ورثہ اور پاکستان مونومنٹ کے دورے سے نوجوانوں کو تحریک آزادی میں دی جانے والی قربانیوں سے اگاہ کیا گیا شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے دورے کروانے کی خواہش کا اظہار کیا

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں