شمالی وزیرستان، تحصیل میرعلی میں طلباء کا پاک فوج کیساتھ یادگار دن،طلبا فوجی ساز و سامان دیکھ کرمحظوظ ہوئے

بدھ 28 فروری 2024 21:05

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں طلباء نے پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں طلباء نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا،طلباء فوجی ساز و سامان دیکھ کرخوب محظوظ ہوئے اورپاک فوج میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا،طلباء کی تفریح کیلئے مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کیساتھ یادگار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس دن کامقصد شمالی وزیرستان کے طلباء کو پاک فوج کی روزمرہ کی مصروفیات ،جدید ساز و سامان کے متعلق معلومات اورقیام امن کیلئے دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں