شمالی وزیرستان،5روزہ انسداد پولیو مہم شروع

1لاکھ 45ہزار 900بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،ڈی سی شمالی وزیرستان

اتوار 3 مارچ 2024 13:35

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) شمالی وزیرستان میں 5روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق پولیو مہم کے دوران1لاکھ 45ہزار 900بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے کہاکہ629خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور سیکیورٹی کیلئے 1300پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں