شمالی وزیرستان،پاک فوج نے دریا میں گرنے والے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا

منگل 30 اپریل 2024 21:32

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دریائے ٹوچی عبور کرتے ایک گاڑی تیز لہروں کا شکار ہو گئی، پاک فوج کی مقامی یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے ڈرائیور کو بحفاظت دریا سے نکال لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے ایکسویٹر کی مدد سے گاڑی کو بھی دریا سے نکال لیا گیا۔پاک فوج نے خطرات کے باوجود آپریشن کے ذریعے قیمتی انسانی جان کو بچایا۔مقامی لوگوں اور مشران نے پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں