سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں 2 کاروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی کردیئے

پاکستان عبوری افغان حکومت سے مستقل کہتا رہا کہ مئوثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائی جائے،سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 مارچ 2024 23:17

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں 2 کاروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی کردیئے
راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 مارچ 2024ء) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو کاروائیوں میں دس دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی کردیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 الگ کاروائیاں کیں، دونوں کاروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی کردیئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کی 8 مارچ کو پہلی نٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے، پہلی کاروائی کے بعد کلیئرنس آپریشن میں ایک اور جھڑپ ہوئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ اسی طرح سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف دوسری کاروائی پاک افغان بارڈر کے قریب کی گئی۔ اس میں 5 دہشتگردوں نے دراندازی کی کوشش کی اور جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان عبوری افغان حکومت سے مستقل کہتا رہا کہ مئوثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائی جائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں