شمالی وزیرستان، مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ،2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 13 فروری 2021 14:09

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکے کا واقعہ میرعلی کے گائوں خدی میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو میر علی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں