شمالی وزیرستان میں دو قبائل کا اراضی پر تنازع، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی متاثر، مظاہرین نے روڈ بند کر دیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:54

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان اراضی کے تنازع کے باعث مظاہرین نے بنوں میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مچی خیل اور خدی قبائل کے درمیان اراضی کے تنازع پر قبیلہ خدی نے بنوں میران شاہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔بنوں میرانشاہ روڈ کی بندش کی وجہ سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ متاثر ہونے کے ساتھ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔مظاہر ین نے کہاکہ مخالف قبیلے مچی خیل نے ہماری زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑک کھولنے میں بے بس ہے ،مسافروں نے اعلی حکام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں