نوشہرہ ورکاں،تین نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو قتل کر دیا

پیر 18 جولائی 2022 12:50

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2022ء) نوشہرہ ورکاں میں نوکھر روڈ پر کار سوار تین نا معلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو قتل کر کے فرار ہو گئے، قتل ہونے والوں میں 30سالہ شعیب طفیل ساکن مان اور 35سالہ زبیر رمضان ساکن ڈیرہ شاہ جمال شامل ہیں مقتولین تھانہ کوٹ لدھا میں درج مقدمہ میں تاریخ پیشی کے لیے تحصیل کچہری نوشہرہ ورکاں آ ر ہے تھے۔

دو ہرے قتل کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122 کے جوان اور ڈی ایس پی سرکل چو ہدری عبد الحمید ورک ایس ایچ او جاوید چو ہدری ہمراہ نفری موقع پر پہنچے اور ڈی ایس پی چو ہدری عبدالحمید ورک نےفرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کی ہدایت کی اور عملہ فرانزک لیبارٹری نے موقع پر پہنچ کر ضروری شوا ہد بھی جمع کئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر گوجرانوالہ عثمان ٹیپو نوشہرہ ورکاں پہنچے اور ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں جاوید چو ہدری کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مقتولین کی ڈیرہ شاہ جمال میں اپنے عزیزوں کے درمیان دشمنی چلی آ ر ہی تھی اور قبل ازیں نوکھر روڈ پل نہر پر چار افراد اور تحصیل کچہری میں دو افراد توقیر،اعظم،سفیان،طا ہر،فیصل اقبال،محمد اقبال،دشمنی کی بھینٹ چڑ ھ چکے ہیں اور اب تک دو خاندانوں کے دس افراد قتل ہو چکے ہیں ،فریقین میں دشمنی کا آغاز نوجوان یاسر کے قتل سے ہوا اور یہ سلسلہ ابھی تک نہ تھم سکا۔۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں