اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدرخان کی زیرنگرانی تتلے عالی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اتوار 8 دسمبر 2019 15:30

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹینٹ (ر) جناب سہیل اشرف صاحب کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں حیدرخان کی زیرنگرانی تتلے عالی میں عارضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کرکے سڑک اور بازار کشادہ کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

جس سے ٹریفک کے بحائو اور پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔ تجاوزات کی رکاوٹ کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتی تھی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنوں میں ایمبولنس اور ریسکیو1122کی گاڑیاں بھی بھنس کر رہ جاتی تھیں۔ مقامی شہریوں نے اس احسن اقدام کو بھرپور سراہاہے۔شہری علاقہ کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں