نوشہرہ کینٹ لعل کرتی میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور کاسمیٹکس کی دوکان سے دس ہزار روپے لے اڑے

اتوار 18 اکتوبر 2020 18:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) نوشہرہ کینٹ لعل کرتی میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور کاسمیٹکس کی دوکان سے دس ہزارروپے لے اڑے ،پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رفیق مغل ولد صدیق مغل سکنہ نوشہرہ کینٹ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری کاسمیٹیکس کی دوکان ہے اور وہ میں نے حسب معمول رات کو بند کر دی لیکن صبح آیا تو میری دوکان کی شٹر کا کنڈا توٹا ہوا تھا اور نامعلوم چور میری دوکان سے دس ہزار روپے کی نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں