تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک ٹوپی ڈرامہ ہے،پرویزخٹک

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کچھ عناصر کے ہاتھوں کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے تھے،جلسے سے خطاب

اتوار 3 دسمبر 2023 21:45

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک ٹوپی ڈرامہ ہے جو لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے،عوام 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں ہوشیار رہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ ملک قرضوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، اس ملک پر حکومت کرنے والے سیاست دانوں نے پاکستان کو معاشی طور پر اپاہج بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان کو اس حال تک پہنچانے والوں سے عوام 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں ہوشیار رہیں اور ایماندار قیادت کو لانے کیلئے صحیح فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے بتا دیا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خاندان میں پارٹی کی چیئرمین شپ پر شدید اختلافات سامنے آئیں گے، جو صحیح ثابت ہوچکا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کچھ عناصر کے ہاتھوں کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے تھے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اپنے کیے کی وجہ سے اس حال میں ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں