پبی ، نوشہرہ کینٹ پولیس کی انٹلیجنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کارروائی،موٹر سائیکلز چوریوں میں ملوث 2 لڑکے گرفتار

جمعہ 9 فروری 2018 16:30

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) نوشہرہ کینٹ پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی ۔موٹر سائیکلز چوریوں میں ملوث 02 لڑکے گرفتار۔ملزمان کی نشان دہی پر مختلف مقامات سے چوری شُدہ 03 عدد موٹر سائیکلز برآمد ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جُرم کرتے ہوئے اہم راز اُگل دیے ۔تفتیش جاری ۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علیتفصیلات کے مطابقمسمی محمد شاہ رخ ولد محمد سہیل ساکن شاد مان کالونی نوشہرہ کینٹ نے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کو رپوٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں کسی کام کی عرض سے موٹر سائیکل پر گھر آیا اور جلدی میں موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی کچھ ہی دیر بعد باہر نکل کر دیکھا تو موٹر سائیکل کو غائب پایا جسے نامعلوم چور اُڑا لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کینٹ سرکل میں چند عرصے سے بڑھتی ہوئی موٹر سائیکلز چوری کے وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی نے ائے ایس پی کینٹ سرکل اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ ائو تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر فضل شیر خان ،انوسٹی گیشن آفیسر عنایت علی امجد پر مبنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور چوری شُدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کا مشن دیا ۔

انوسٹی گیشن ٹیم نے فوری طور پرعلاقے میں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال بناتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کراتے ہوئے تحقیقات کادائرہ وسیع کر دیا ۔تفتیشی ٹیم نے انتھک کوشش کرتے ہوئے انٹیلی جنس انفارمیشن پر ملزم عامر ولد عبدالمالک ساکن گنڈھیری پایان رسالپور،عبدالرحمان ولد حبیب الرحمان ساکن گندھیری پایان رسالپور تک رسائی حاصل کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔

ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوںکے نام اُگل دیے جن کی گرفتاری کے لیے کو شش جاری ہے ۔ملزمان کی نشان دہی پر مختلف علاقوں سے چوری شدہ 03 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے ۔تحقیقات جاری ۔علاقہ عوام کا پولیس کی فوری اور کامیاب کاروائی پر واشگاف الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر فورم پر اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں