محمد عاصم مخدوم کے مسلم لیگ ن کی حمایت کے اعلان سے جمعیت علما اسلام کاکوئی تعلق نہیں ، مولانا سید یوسف شاہ

جمعیت علما اسلام(س)پہلے سے حلقہ این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے،جماعت کے تمام اراکین کو مولانا سمیع الحق کا حکم ہے محمد یعقوب شیخ کی مکمل حمایت اورھر قسم کا تعاون کریں جمعیت علمااسلام (س)کے ترجمان مولانا سید یوسف شاہ بیان

منگل 12 ستمبر 2017 13:18

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) جمعیت علمااسلام (س)کے ترجمان مولانا سید یوسف شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہے کہ جمعیت علمااسلام (س) اس بات کی تردیدکرتی ہے جو محمد عاصم مخدوم نے آج بروز منگل حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن کی حمایت کادیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر انفرادی طور پر پریس کانفرنس کرنے کا پریس کو دعوت نامہ جاری کیا ہے اس سے جمعیت علما اسلام کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

جمعیت علما اسلام(س)پہلے سے حلقہ این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے اورجماعت کے تمام اراکین کو امیر جمعیت علما اسلام حضرت مولانا سمیع الحق صاحب کی طرف سے حکم ہے کہ محمد یعقوب شیخ کی مکمل حمایت اورھر قسم کا تعاون کریں۔جمعیت علما اسلام کے امیرمولانا سمیع الحق صاحب نے عاصم مخدوم کے اس اقدام پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس غیر ذمہ دارانہ حرکت پر شو کاز نوٹس جاری کرنے اورباز پرس کرنے پر بھی مشاورت کی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عاصم مخدوم کوچاہیے کہ وہ امیر جماعت کے فیصلے کے مطابق محمد یعقوب شیخ کی حمایت کااعلان کرے اس کا ساتھ دے اور بھرپور تعاون کرے،17 ستمبر کو(انرجی سیور) کے نشان پر مہر لگانے کا کہے ۔ محمد یعقوب شیخ دفاع پاکستان کونسل کے بنیادی ومرکزی رہنما ہیں اور چیف کوارڈینیٹر ہیں ،دفاع پاکستان کونسل کی تمام دینی و سیاسی جماعتیں سب اس کی تائید و حمایت کرتی ہیں ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں