نوشہرہ،مسلح راہزنوں نے غریب اخبار فروش کو دن دیہاڑے لوٹ لیا

منگل 25 ستمبر 2018 22:29

نوشہرہ۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) نوشہرہ کے علاقے علی بیگ میںمسلح راہزنوں نے غریب اخبار فروش کو دن دیہاڑے لوٹ لیا۔ اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی اوراس کوزد وکوب بھی کیا اخبار فروش یونین ضلع نوشہرہ اور اخبار فروش فیڈریشن خیبرپختونخوا نے آئی جی صلاح الدین محسود ،ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے۔

انور سیاب ولد مکمل شاہ ساکن علی بیگ نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ روز اخبارات فروخت کرکے اپنے گھر جارہا تھا کہ بچے نہر کے قریب کندی تازہ دین کے حدود میں دو مسلح راہز نوںنے دن دیہاڑے تین بجے اس کا راستہ روکا ایک نے پستول تان کر اس کی جیب سے دو ہزار روپے کی نقدی، ایک موبائل فون چھین لی اور کہا کہ موٹر سائیکل سے بھی اتر جائیں اور مجھ سے موٹر سائیکل سپر پائور ماڈل 2010 نمبرFC8827 بھی چھین لیا ایک ماہ قبل علی بیگ کی حددود میں اٹھ مسلح ڈاکوں نے سات اخبار فروشوںسے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے رات کی تاریکی میں لوٹے تھے۔

(جاری ہے)

اخبار فروش یونین ضلع نوشہرہ کے صدرشیر زمان خان اور اخبار فروش فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر عبدالحلیم ، جنرل سیکرٹری فیاض خان نے کہا کہ پبی پولیس ان کوطفل تسلیاں دے رہی ہے اور ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرارہی ہے۔ انہوں نے ائی جی صلاح الدین محسود ،ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ سے مطالبہ کیا کہ اخبار فروش غریب لوگ ہوتے ہیں جو ایک ایک اخبار گھر گھر جاکر فروخت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں سات اخبار فروشوں کو لوٹا اور ان سے ایک لاکھ چالیس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں