ضلع بھر میں گھر گھر پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں گے، ڈپٹی کمشنرنوشہرہ

پیر 12 نومبر 2018 23:55

نوشہرہ۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبدالحمید خان نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو ضلع بھر کے تمام ویلج کونسلز میں گھر گھر پولیو کے قطرے بچوں کو پلائیں گے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پاکستان پولیو فری بنانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

ان خیالات کااظہارانہوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع نوشہرہ میں باقاعدہ طورپر مہم کا افتتاح کیا یہ مہم تین دن تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ اس مہم کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن میں کئی ٹیمیں ضلع بھر کے گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسین پلائیں گے متعدد ٹیمیں پبلک مقامات جن میں بس سٹینڈز، بازار اور تفریح گاہیں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک مہلک مرض ہے اور اس مرض سے اپنی آنے والی نسل کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اس مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان پر بین الاقوامی سطح پر سفری پابندیاں مزید نہ بڑھ سکے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں