اکوڑہ پولیس نے رات کی تاریکی میں موبائل کی دکان سے چوری کرنے والا چور گرفتار کرلیا

منگل 13 نومبر 2018 23:50

نوشہرہ۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) تھانہ اکوڑہ پولیس نے رات کی تاریکی میں موبائل کی دکان سے چوری کرنے والا چور گرفتار کرلیا۔ملزم سے چوری کیے گئے موبائل فونز ،میموری کارڈز،نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق یاسر ولد گل خان ساکن خیر آباد نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ کل رات میں اپناموبائیل فون دکان بند کرکے اپنے گھر خیر آباد بازار چلا گیا۔

(جاری ہے)

صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور یا چوروں نے دوکان کا تالا تھوڑ کردوکان میں موجود بائیس قیمتی موبائیلز، سو میموری کارڈ، چھالیس ایزی لوڈ کارڈ 100 روپے مالیت والے اور نو ہزار روپے کی نقدی چورا کر لے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (R)منصور امان نے ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل لقمان خان کی سر براہی میں ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ نسیم خان اورانچارج چوکی خیر آباد سید نبی شاہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق معلوم کرکے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔ پولیس ٹیم نے ڈی جیٹل انوسٹی گیشن کے ذریعے ملزم اعزاز ولد خستہ گل ساکن کُنڈ خیر آباد کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے اُس کے قبضہ سے موبائیل فونز ،میموری کارڈ ز،نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں