نوشہرہ کے علاقے قندی تازہ دین میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق

قتل ہونیوالے خاندان کاتعلق بڈھ بیر پشاورسے ہے،میاں، بیوی ان کی بیٹی اور 2بیٹے شامل ہیں، حکام

جمعرات 14 فروری 2019 16:03

نوشہرہ کے علاقے قندی تازہ دین میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افرادجاں بحق
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے قندی تازہ دین میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سی5 افرادجاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو علاقہ ڈی پی او منصور امان کے مطابق قتل ہونیوالے خاندان کاتعلق بڈھ بیر پشاورسے ہے،جن میں میاں، بیوی ان کی بیٹی اور 2بیٹے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک قتل کی واردات کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں