نوشہروفیروز،کرونڈی میں 11 ہزار وولٹیج کی تاروں سے گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر

پیر 15 اپریل 2019 18:46

نوشہرہ فیروز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) محراب پور کے قریب نواحی علاقے کرونڈی میں 11 ہزار وولٹیج کی تاروں سے گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محراب پور کے قریب نواحی علاقے کرونڈی میں نزد مدنی پیٹرول پمپ اکرم خان زمینوں میں 11 ہزار وولٹیج کی تاریں جو کہ اکری چودگی جاتی ہیں سے شعلے گندم کی تیار فصل پر گرے ،جس سے اڈھائی گندم کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی۔ فصل کے مالک اکرم خان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کا کوئی دخل نہیں اللہ کی رضا ہے شکر ہے پاس والی تیار فصلیں محفوظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں