صارفین کے مسائل کا حل گیپکو پاور کمپنی کی ترجیحات میں ہے، زاھد جاوید

ہفتہ 15 جون 2019 15:08

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) صارفین کے مسائل کا حل گیپکو پاور کمپنی کی ترجیحات میں ہے بجلی استعمال ھو گی تو بل بھی بروقت ادا کرنا ھو گا۔گیپکو پاور کمنی واحد کمپنی ھے جو اپنے صارفین کے مسائل اور مشکلات کا بر وقت خیال رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جنرل مینجر آپریشن انجیئنر زاھد جاوید اور ایس ای فرسٹ سرکل آصف ندیم نے ڈویڑن گیپکو نوشہرہ ورکاں آفد میں کھلی کچہری کے موقع پر موجود درجنوں صارفین اور ملازمین واپڈا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صارفین نے اپنے مسائل مشکلات کے حل لیے درخواستیں دیں اور جنرل مینجر زاھد جاوید نے درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے لیے احکامات صادر کیے اور جاگووال میں 50 کیوی ٹراسفارمر کی فوری تنصیب اور ساھوکے میں ایچ ٹی جمپروں کی درستگی کے لیے فوری ٹیمیں بھیجنے کا حکم دیا۔انہوں نے بعض کاموں میں تاخیری شکائت پر ملازمین کی سرزنش بھی کی۔اس موقع پر ایکسین گیپکو جہانگیر اکرام الدین سندرانی اور چاروں سب ڈویڑنوں کے ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں