ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ نے 2019-20 کا ٹیکس فری بجٹ 7 ارب 61کروڑ 30لاکھ 68ہزار روپے پیش کردیا

پیر 15 جولائی 2019 19:37

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرہ نے 2019-20 کا ٹیکس فری بجٹ 7 ارب 61کروڑ 30لاکھ 68ہزار روپے پیش کردیا ہے 6ارب47 کروڑ63 لاکھ36 ہزار روپے سیلری کے مد میں ،48 کروڑ85 لاکھ2 ہزار روپے نان سیلری کے مد میں ،4 کروڑ11 لاکھ84 ہزار روپے ڈسٹرکٹ کونسل گرانٹ،60 کروڑ70 لاکھ46 ہزار روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں، ترقیاتی اخراجات میں تعلیم کے لئے 12کروڑ 14لاکھ 9 ہزار روپے،صحت کے لئے 6 کروڑ 57لاکھ 5 ہزار روپے، زراعت کے لئے 5کروڑ 52 ہزار روپے،سوشل ویلفیئر کے لئے 3 کروڑ 5 ہزار روپے،کھیلوں کے لئے 50 لاکھ روپے،یوتھ اور کلچر کے لئے 60لاکھ مختص کئے جبکہ 2018-19 کی 7ارب سے زائد روائز بجٹ بھی منظوری کیلئے پیش کیا تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا ایک بجٹ اجلاس زیرصدارت کنونیئر ذوالفقار خٹک منعقد ہوا اجلاس کی کاروائی کے فرائض اے ڈی بلدیات عصر خان نے سرانجام دئیے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو زاہد خان، ٹی ایم ا و نوشہرہ اسداللہ،ٹی ایم او جہانگیرہ سریراحمد، ٹی ایم او پبی فیاض خان، رحیم شاہ، رضاعلی شاہ، درویش خان موجود تھے ضلع ناظم نوشہرہ حاجی اشفاق احمد نے 2019-20 کابجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے بجٹ 2019-20 پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا گڈ گورننس اور Positive سوچ ہے ضلع نوشہرہ کی تعمیر وترقی کو ممکن بنانے کیلئے موجودہ ضلعی حکومت اپنے وسائل سے بڑھ کر کوشش کررہی ہے اور اس مین ہم کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں تعلیم کی مد میں ضلع کے تمام ہائی اور مڈل سکولوں میں سولر سسٹم لگائے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ فرنیچر کی فراہمی بھی کردی گئی ہے سکولوں میں سہولیات کے فقدان کو پورا کرنے کیلئے فنڈز خرچ کیاگیا ہے سکولوں میں چاردیواری کی تعمیر، نئے کلاس رومز کی تعمیر، وائٹ بورڈ، باتھ رومز، واٹر کولر کی فراہمی اور عارضی طورپر اساتذہ کی فراہمی کیلئے فنڈ دیاگیا ہے صحت کی مد میں ضلع کے تمام بی ایچ یوز، آرایچ سیز اور دوسرے ہسپتالوں میں سولر ئیزیشن، فرنیچر، ادویات، مرمت کاکام اور اس کے علاوہ نئی مشینری کی فراہمی اور مشینری کی مرمت کیلئے فنڈ دیاگیا ہے زراعت کے مد میں ہم نے زمینداروں کے لئے واٹر کورسز، واٹرسٹوریج ٹینک کی تعمیر کیلئے فنڈ دیاہے انہوں نے ریونیو سٹاف اور ضلع کونسل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ان کو ایک ماہ کی اعزازیہ کی سفارش کی انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران کو بھی اعزازیہ دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں